ملک میں سونا پھر سے مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہو گیا؟

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قدر 300 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر ایک لاکھ چھ ہزار 567 روپے پر پہنچ گئی ہے۔جبکہ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھنے میں آئی، اور 100 انڈیکس میں 270 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا۔تاہم دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کا13 پیسے کے اضافے سے 176.89روپے سے آغاز ہوا، جس کے بعد ڈالر 23 پیسے اضافے سے 177.01 روپے تک پہنچا، اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈالر 79 پیسے اضافے سے177.57 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں