ویرات کوہلی کی چھُٹی، بھارتی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا

نئی دہلی(پی این آئی)ویرات کوہلی کی چھُٹی، بھارتی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا۔۔۔ ٹی 20 کے بعد بھارتی سٹار بلے بازون ڈے کی قیادت سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔بی سی سی آئی کی جانب سے روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں عبرتناک شکست کے بعد ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا تاہم اب ان سے ون ٹیم کی قیادت بھی چھن گئی ہے۔تاہم وہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close