بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح، پاکستان دلچسپ اعزاز حاصل کرنیوالی واحد ٹیم بن گئی

ڈھاکہ(پی این آئی) بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کسی ٹیم نے آخری دن میں 13 وکٹیں حاصل کرکے فتح اپنے نام کی ہیں۔آج جب کھیل شروع ہوا تو بنگلہ دیش کے پہلی اننگز میں سات کھلاڑی آؤٹ تھے۔

پاکستان نے ان تینوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے بعد دوسری اننگز میں بھی بنگلہ دیش کے تمام کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 12،شاہین شاہ آفریدی نے تین، حسن علی نے دو، بابر اعظم نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close