لاہور(پی این آئی)اک واری فیر۔۔۔ شیر، اللہ کا شکر، شیروں کو مبارک، این اے 133ضمنی انتخاب میں لیگی امیدوارشائستہ پرویز کی کامیابی پرمریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے ایک ٹویٹ میں لیگی امیدوار شائستہ پرویز کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اک واری فیر۔۔۔ شیر، اللہ کا شکر، شیروں کو مبارک۔
اللّہ کا شکر 🙏🏼
شیروں کو مبارک 🐅 pic.twitter.com/TNfPZMK8GN— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 5, 2021
واضح رہے کہ این اے 133 کا ضمنی انتخاب، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔ این اے 133ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے اسلم گل 32313 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہے، جبکہ مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز 46811 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں۔حلقہ این اے 133 کے تمام 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نے اہم معرکہ مار لیا ہے۔ بتاتے چلیں کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویز ملک کے انتقال کی وجہ سے خالی والے حلقہ این اے 133 لاہور کی اس نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، حلقے میں 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر نے کے اہل تھے ، جن میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 33 ہزار 558 اورخواتین 2 لاکھ 6 ہزار 927 ہیں ، پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 133 میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ، جن میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 اور سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں ، ان میں سے 200 پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں مرد اور خواتین علیحدہ علیحدہ ووٹ کاسٹ کریں گے جب کہ 54 مخلوط پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ۔
حلقے میں مجموعی طور پر 13 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ، جس میں آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے تاہم اس نشست کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، یہاں پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ن لیگ اور اسلم گل پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں جب کہ ضمنی انتخابات کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں جس کے لیے مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد افسران و اہل کار ڈیوٹی دے رہے ہیں ، ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 6 ایس پیز اور 14 ایس ڈی پی اوز فرائض انجام دے رہے ہیں ، اس کے علاوہ 44 ایس ایچ اوز، 52 ڈولفن و پیرو اور 7 کوئیک ریسپانس ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں