سب ڈویژن عباسپور میں وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے میگا پراجیکٹس کے نوٹیفکیشن کے اجراء پر اظہار تشکر ریلی

عباسپور (پی آئی ڈی ) پاکستان تحریک انصاف کے زیرِ اہتمام آج سب ڈویژن عباسپور میں وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے عباسپور کے لیے میگا پراجیکٹس کے اعلانات پر عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کرنے پر ایک اظہار تشکر ریلی کاانعقاد کیا گیا شرکائےریلی نے شہر کی سڑکوں پر گشت کیا اور میلاد چوک میں پہنچ کر جلسہ عام کی شکل اختیار کر لی مولانا محمد اشفاق ربانی کی صدارت میں جلسہ منعقد ہوا

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض خواجہ عدیل محی الدین ایڈووکیٹ نے انجام دئیے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کا سورج اھلیانِ عباسپور کے مایوسیوں کے خاتمے کی نوید لیکر طلوع ہوا جس کے نتیجے میں سردار عبدالقیوم نیازی کی صورت میں ایک ہردلعزیز قیادت کا انتخاب ہوا اور پھر اللہ پاک نے عباسپور کے ووٹروں پر احسان عظیم کیا اور سردار عبدالقیوم نیاذی وزارت عظمیٰ کے عہدہ جلیلہ پر متمکن ہوئے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے انتہائی قلیل مدت میں حلقہ عباسپور کےلئے میگا پراجیکٹس کا نوٹیفکیشن کوا دیئے جن مں میں بوائز اور گرلز ڈگری کالجز کو پوسٹ گریجویٹ کادرجہ دینا، ایڈیشنل جج کی عدالت کاقیام، عباسپور کو میونسپل کارپوریشن کادرجہ دینا، تروٹی کو ھائیسکول کادرجہ دینا، جیسے انقلابی اقدامات تعمیر وترقی کی جانب ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں

جس پر اھلیانِ عباسپور جناب وزیراعظم کے دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہین اوراس توقع کا اظھار کرتے ہیں کہ آئندہ بھی جناب وزیراعظم اپنی ذاتی دلچسپی سے عباسپور کے دیگر مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے عوامی وزیراعظم ہمارے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ ہر مسئلے کو مناسب وقت پر حل کرینگے اور سابقہ حکومتوں کی عدم دلچسپی کے باعث عباسپور کو پس پشت ڈال دیا گیا تھا اس گرداب سے بھی جناب وزیراعظم ہی کی قیادت میں عباسپور کو باہر نکالا جائے گا اس جلسہ سے سردار مظھر چغتائی، چوہدری محمد اسحاق، سردار نائید خان، سردار جہانگیر خان، راجہ غلام مصطفی ایڈووکیٹ، مولانا محمد اشفاق ربانی، چوہدری اے آر ساگر،صدر انجمن تاجران سردار فیاض خان ، صدر بار اجمل ایڈووکیٹ، سردار مشتاق ایڈووکیٹ،خواجہ ریاض احمد صدرچنار پریس کلب ، چوہدری محمد رفیق ، کامران ارشد سدھن ، میر اکبر میر، قاضی محمد ثاقب شمیم، سردار شیراز چغتائی ،اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close