رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی برسی کے انتظامات کیلئے اجلاس، تقریب میں صدر ، وزیر اعظم آزاد کشمیر شرکت کریں گے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر ظہیر الدین قریشی کی زیرصدارت رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی برسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقدہو ا۔ اجلاس میں سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل اعجاز لون، سپیشل سیکرٹری تعلیم خالد محمود مرزا، ایڈیشنل سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ نصیر مغل، ایڈیشنل سیکرٹری سروسز خالد سلیم، ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا، ایس پی ریزرو راجہ عجائب، ایکسیئن مینٹی ننس نوید مغل و دیگر نے کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رئیس الاحرار کی برسی بھرپور ملی جوش و جذبے سے منائی جائیگی۔ مرکزی تقریب ان کے مزار فیض آباد راولپنڈی میں منعقد ہو گی جس میں صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری، وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی شرکت کریں گے اور مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔ ان کے مزار پر آزادجموں وکشمیر پولیس کی جانب سے سلامی دی جائیگی اور مزا پر قرآن خوانی بھی کی جائیگی۔ رئیس الاحرار کی برسی کے حوالہ ریاست بھر میں تقاریب کا انعقاد کر کے ان کی تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں تعلیمی اداروں میں بھی سیمینارز اور تقریبات منعقد کی جائیں گی،تحریک آزادی کشمیر، رئیس الاحرار قائد ملت و دیگر رہنماؤں کی خدمات کے حوالے سے بک سٹالز بھی لگائے جائیں گے جبکہ اس سلسلہ میں خصوصی مضامین کی بھی اشاعت کی جائے گی۔

برسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے محکمہ سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اور فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے آفیسران 10دسمبر کو ان کا مزار کا دورہ کریں گے اور انتظامات کو حتمی شکل دی جائیگی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں