بارشیں اور برفباری۔۔؟؟ آئندہ4دن ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اگلے چار دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات دھند کا سلسلہ کمی وبیشی کے ساتھ جاری رہے گا۔کل پنجاب، سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ھے۔4 دسمبر بروز ہفتے کی رات سے 6 دسمبر بروز سوموار کے دوران بارش اور برفباری کا سبب بننے والا ایک مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہونے کا امکان ھے۔

جس کے زیر اثر شمالی خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر اچھی برفباری کا امکان ھے۔5 دسمبر اتوار کے روز شمالی اور شمال مشرقی پنجاب اسلام آباد، راولپنڈی، کلرسیداں، جہلم، گجرات، منڈی بہاوالدین، گوجرانولہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ اور لاہور کے علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ھے۔ ہفتے کی رات اور اتوار کے روز بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، قلات، نوشکی، خاران، واشک اور چاغی کے علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کی امید ھے۔اتوار سے سردی کی ایک شدید لہر ملک بیشتر علاقوں پر اثرانداز ہونے کا امکان ھے۔

جس سے کراچی تا کشمیر ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔متوقع سپیل میں ابھی تبدیلی کے امکانات موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close