بنکاک (پی این آئی) سیاحوں کے لئے بڑی کشش رکھنے والے ملک تھائی لینڈ میں بھنگ والا پیزا متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے خوش خوراک لوگوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ مشرق بعید کے ملک تھائی لینڈ کو سیاحوں کی جنت کہا جاتا ہے جہاں کے خوبصورت ساحلوں پر تفریح کے موقع بڑے پیمانے پر فراہم کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے یہاں کی فوڈ کمپنیاں مختلف تجربے کرتی رہتی ہیں تا کہ وہ گاہکوں کو متوجہ کر سکیں۔
تھائی لینڈ کی ایک مشہور فوڈ چین کمپنی نے کریزی ہیپی پیز ا کے نام سے پیزا کی ایک منفرد قسم متعارف کرائی ہے جس میں بھنگ سے پیزا کی سجاوٹ کی جاتی ہے۔ پیزا متعارف کرانے والی تھائی لینڈ کی اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پیزا کھانے سے گاہکوں کو نشہ نہیں ہو گا۔ تھائی لینڈ کی اس کمپنی نے 9 انچ کے پیزا کی قیمت 499 بھاٹ یعنی 2615 پاکستانی روپے رکھی ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں