گردشی قرضوں کی رفتار میں کتنی کمی ہوئی؟ پی ٹی آئی حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گیس کے بحران کا تعلق ایل این جی کی خرید سے نہیں ہے، آئندہ چند سالوں میں لوکل گیس ختم ہوجائے گی، بجلی ٹیرف بڑھنے کی وجہ بجلی گھروں کے کرائے بڑھ رہے ہیں، گردشی قرضوں کی رفتار450 سے کم ہو کر150 ارب پر آگئی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نئے پلان کے تحت تب ہی بجلی خریدے گی جب ہمیں ضرورت ہوگی، بغیر ضرورت بجلی نہیں خریدیں گے، ڈیموں کی تعمیر پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ سالانہ 800 ارب روپے بجلی گھروں کو کرایہ دے رہے ہیں، گردشی قرضوں کی رفتار ساڑھے 400 سے کم ہو کر 150 ارب پر آگئی ہے، 80 فیصد گردشی قرضہ بجلی گھروں کے کرایہ کی وجہ سے ہے، بجلی ٹیرف اس لیے بڑھ رہا ہے کیونکہ بجلی گھروں کے کرائے بڑھ رہے ہیں، بجلی گھروں سے کیے گئے معاہدوں کو ہم دوبارہ دیکھ رہے ہیں، ماضی میں ضرورت سے زیادہ مہنگی قیمتوں پر بجلی گھروں سے معاہدے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ گیس کے بحران کا تعلق ایل این جی کی خرید سے نہیں ہے، آئندہ چند سالوں میں لوکل گیس ختم ہوجائے گی۔

دوسری جانب ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کی جانب سے گیس کی بندش اور گیس پریشر کم ہونے کی شکایات پر اپنے بیان میں کہا کہ سردی کی وجہ سے گیس کی طلب بڑھ گئی ہے، اس کے باوجود سب سیکٹرز کو گیس کی ترسیل جاری ہے۔ شہر میں گیس لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، شہر میں گھریلو صارفین کو بھی گیس کی سپلائی جاری ہے، گھریلو صارفین کیلئے گیس کی بندش کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا، شہر میں بوسیدہ پائپ لائنز کی بحالی کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے ٹیل اینڈ صارفین کو گیس سپلائی میں مشکل آسکتی ہے۔اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں صارفین نے گیس کی بندش اور گیس پریشر کم ہونے کی شکایات کی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close