ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، کاروبار کے اختتام پر کتنے روپے پر بند ہوا؟

کراچی (پی این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملتا رہا ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دورا ن ڈالر کی قیمت میں1.58 پیسے تک اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 176.55 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی اڑان کم ہو کر نیچے آئی اور اس یہ 48 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 175.46 روپے پر بند ہو گیا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 176.50 روپے پر فروخت ہو تا رہا ۔سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا ، کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 43 ہزار935 پوائنٹس پر تھا جس تیزی آئی اور انڈیکس 44 ہزار 329 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی یونہی برقرار نہ رہ سکی جس کے بعد انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ، اب تک 100 انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد مارکیٹ 44 ہزار 57 پوائنٹس پر ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close