جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )ن لیگ کی نائب صدر صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ کی تصدیق کے بعد ولیمے کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق انسٹاگرام پر ایک ولیمے کے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ زیر نظر کارڈ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے

ولیمے کا ہے۔ وائرل کارڈ کے اوپر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کے نکاح کی تصویر بھی موجود ہے جب کہ کارڈ پر ولیمے کی تاریخ بھی اگلے ماہ 17 دسمبر درج کی گئی ہے۔واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close