ہائے میں مرگئی، پرینکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر نام تبدیل کرنے کے بعد پہلا ردِ عمل دیدیا

ممبئی(پی این آئی)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر نک جوناس کی ویڈیو پر ردعمل دینے کے بعد ایک بار پھر سے خبروں کی زینت بن گئیں۔پریانکا چوپڑا کو اپنا نام تبدیل کیے صرف ایک ہی دن ہوا تھا کہ ان کے شوہر اور امریکی گلوکار واداکار نک جونس نے انسٹاگرام پر اپنی ورک آوٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کردی جس پر پریانکا چوپڑا نے رد عمل دے کر ایک بار پھر سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

پریانکا چوپڑا نے نک جوناس کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ”ہائے! میں تمہاری بانہوں میں مرگئی“۔گزشتہ روز بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے شوہر ’نک جوناس‘ کا نام ہٹا کر پھر سے پریانکا چوپڑا کردیا لیکن انہوں نے ایسا کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کے درمیان جلد علیحدگی ہونے والی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close