ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کے باوجود پاکستانی ٹیم کو ٹرافی کیوں نہیں دی گئی؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

ڈھاکہ (پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش کو شکست دینے کے باوجود پاکستان کو ٹرافی نہ ملی ۔کرکٹ کے کھیل میں سیریز کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی جاتی ہے لیکن پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے باوجود ٹرافی نہ ملی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ قومی ٹیم سیریز جیتنے کے بعد ونرز کے بورڈ کے ساتھ کھڑی ہے مگر سیریز کی ٹرافی کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔

اسپورٹس جرنلسٹ عبدالغفار کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی پاکستان کو ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دی جائے گی۔انہوں نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چونکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین دستیاب نہیں تھے اس لیے ابھی ٹرافی نہیں دی گئی، پاکستان کو ٹرافی ان ہی کے ہاتھ سے ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دلوائی جائے گی۔ تاہم اس حوالے سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 26 نومبر سے شروع ہورہی ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں