افغانستان سے پناہ گزینوں کی آمد ۔۔پاکستان میں کونسی خطرناک وبا تیزی سے پھیلنے لگ گئی؟ تشویشناک خبر

پشاور(پی این آئی) افغانستان سے پناہ گزینوں کی بڑی تعداد پاکستان آ رہی ہے اور اس دوران پشاور اور اردگرد کے علاقوں میں ایک خطرناک وبائی بیماری تیزی سے پھیلنا شروع ہو گئی ہے۔ اس بیماری کا نام Cutaneous Leishmaniasisہے جو ریت مکھی (Sand fly)کے کاٹنے سے لاحق ہوتی ہے اور انتہائی تکلیف دہ عارضہ ہے۔حالیہ دنوں یہ بیماری ہنزلہ حمزاللہ نامی ایک ادھیڑ عمر شخص سمیت کئی دیگر لوگوں میں دیکھی گئی ہے۔

اس بیماری میں انسان کے متاثرہ حصے پر بہت بڑا زخم بن جاتا ہے اور شدید سوجن اور تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔ 25سالہ زکیہ بھی اس بیماری کا شکار رہ چکی ہے۔ اس کو ہاتھ پر اس مکھی نے کاٹا تھا۔ وہ صحت مند تو ہو گئی مگر اس کے ہاتھ پر اس زخم کا نشان ہمیشہ کے لیے رہ گیا ہے۔ لیشمانیاسس ٹریٹمنٹ سنٹر کے فقیر حسین سمیت دیگر ماہرین اس وبائی بیماری کے متعلق متنبہ کر رہے ہیں کہ آئندہ دنوں میں یہ بڑے پیمانے پر پھیل سکتی ہے۔ بالخصوص افغان پناہ گزینوں میں اس کے پھیلنے کا خدشہ بہت زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں