امریکہ میں کرسمس پریڈ کے شرکاء پر گاڑی چڑھ گئی، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے، تعداد چھپائی جا رہی ہے

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ کی ریاست وسکونسن کے شہر واکیشا میں کرسمس پریڈ کے دوران ایک گاڑی اچانک پریڈ شرکاء پر چڑھنے سے کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ واکیشا شہر کے پولیس چیف کے مطابق مضافاتی علاقے ملواکی میں ایک گاڑی کے کرسمس پریڈ پر چڑھ دوڑنے سے 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس چیف کے مطابق کچھ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں مگر انہوں نے تعداد نہیں بتائی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین اور آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز کے مطابق اتوار کو ہونے والے واقعے میں زخمی ہونے والوں میں بچے، مارچ کرنے والے بینڈ کے ارکان اور ڈانس گروپ شامل ہے۔اس حوالے سے پولیس چیف ڈین تھامسن نے کہا کہ تفتیش جاری ہے لیکن ایک مشتبہ گاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے کچھ کو پولیس ہسپتال لے گئی، اور کچھ کو لواحقین لے کر گئے۔ پولیس چیف نے کہا کہ ہمارے پاس ایک مشتبہ شخص ہے جسے ہم اس وقت دیکھ رہے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا وہ شخص گرفتار ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close