سموگ ، کمسن بچوں میں بیماریاں پھیلانے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے، خبردار کر دیا گیا

چکوال(آئی این پی)ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے کہا ہے کہ سموگ کی وجہ سے کمسن بچوں میں بیماریاں پھیلانے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے گلے کا خراب ہونا یا کئی دوسری بیماریاں اس سے جنم لیتی ہے الحمد اللہ ضلع چکوال پنجاب بھر کے اضلاع سے سموک کے حوالے سے کافی بہتر ہے وہ اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر گہری نظر رکھیں اور اس صورتحال کو دیکھتے ہی ہماری سرکاری نمبروں پر اطلاع کریں تاکہ بروقت دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کر کے بیماریوں کو پھیلاؤ سے روکا جا سکے

انہوں نے کہا کہ میں کسان بھائیوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ کھیتوں میں آگ جلا کر اور اس آگ سے اٹھنے والے دھویں کی روک تھام کی جانی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تمام بھٹوں کے مالکان سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ماحولیات کے حوالے سے سختی سے عمل درآمد کریں اور کسی بھی بھٹہ سے نکلنے والے کالے دھوئیں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تمام اسسٹنٹ کمشنر اورسیکرٹری آرٹی اے سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی کرے اور بھٹوں سے نکلنے والے خطرناک دھویں کی روک تھام کی جائے۔انہوں نے کہا کہ زِک زیک ٹیکنالوجی پر عمل کرنے والے بھٹہ مالکان ہی اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں