پاکستان کا اہم شہر شدید زلزے جھٹکوں سے لرز اٹھا، عوام گھروں سے باہر نکل آگئی

ژوب (پی این آئی) بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ژوب اور گرد و نواح میں 4 سے زائد شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات کے علاقے ژوب اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں نے شہریوں کو انتہائی خوفزدہ کر دیا۔

شدید سردی کے باوجود زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوف کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور اس دوران باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔تاہم تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 2 جبکہ گہرائی 25 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب کا علاقہ تھا۔ گہرائی کم ہونے کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس کی گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے نے تباہی مچا دی تھی، زلزلے کے باعث کئی افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ زلزلے کے باعث گھروں اور عمارتوں کوبھی شدید نقصان پہنچا تھا۔ گزشتہ ایک ماہ سے ہرنائی اور آس پاس کے علاقے مسلسل آفٹر شاکس کی زد میں ہیں، جس کی وجہ سے شہری مسلسل خوف کی فضاء میں رہنے پر مجبور ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close