سونا مہنگا ہو ا یا سستا؟ خریدنے سے پہلے خبر پڑھ لیں، پھر نہ کہنا بتایا نہیں

لاہور(پی این آئی) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں بارہ امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1846 ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔دوسری طرف 10 گرام سونے کے دام 686 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 138 روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close