پاکستان نے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان نے ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی ، تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،بنگلہ دیش کی ٹیم 7وکٹوں کے نقصان پر 108رنز بنا سکی ، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ، محمد نواز، حارث رئوف اور محمد وسیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ،جواب میں پاکستان نے مطلوبہ

ہدف 2وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا، پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ کپتانبابر اعظم کی گری جو 5گیندوں پر ایک رنز بنا سکے ،محمد رضوان نے 45 گیندوں پر 39رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ، فخر زمان نے شاندار ففٹی بنائی اور پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی ملا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پرسوں 22نومبر کو کھیلا جائیگا۔ دوسری جانب آئی سی سی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔آئی سی سی کے مطابق میزبان ٹیم بنگلادیش پر سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش نے مقرررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا جس کے باعث اس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close