لاہور نے اپنا اعزاز برقرار رکھا، فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں آج پھر پہلا نمبر

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے دل لاہور نے فضائی آلودگی میں آج پھر پہلے نمبر پر آ کر اپنا اعزاز برقرار رکھا ہے۔۔ فضائی آلودگی کے حوالے سے جاری کی جانے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پنجاب کے وسطی علاقے مسلسل چھٹے روز شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، ائر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا بھر کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔

ائر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودگی 407 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا کا شہر انچون ہے جہاں آلودگی 239 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی 218 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ائر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی لاہور ہی 407 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔

ساہیوال 402 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے، گوجرانوالہ اور رائے ونڈ 358 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔اس فہرست میں ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے۔ ائر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔ ائر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں