بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں حسن علی 2021 کے نمبر ون بالر بن گئے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے منفرد اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ناقدین کے منہ بھی بندکردیئے ہیں ،وہ سال 2021ء میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے باولر بن گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حسن علی نے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ ، ون ڈے، اور ٹی ٹوئنٹی) میں اس سال مجموعی طور پر 64 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پاکستان نے یہ میچ چار وکٹوں سے جیتا۔اس کے علاوہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے رواں برس اب تک 62 اور سری لنکا کے چمیرا نے 50 وکٹیں حاصل کی ہیں۔جنوبی افریقی بولر طبریز شمسی نے بھی اس سال 50 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close