کاشتکاروں کے مزے ہو گئے، سندھ کابینہ کا گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

کراچی (آئی این پی ) سندھ کابینہ نے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ کھاد اور دیگر زرعی اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، امید ہے ہمارے آبادگار زیادہ گندم اگائیں گے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصلے کے مطابق وفاق اورسندھ حکومت 50،50 فیصد کے تناسب سے سبسڈی دیں گے۔

سندھ کابینہ کے اراکین کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کھاد اور دیگر زرعی ان پٹس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔گزشتہ سال گندم کی خریداری کی قیمت 2000 روپے رکھی گئی تھی ۔بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ربیع میں فاسفیٹ کھاد پر سبسڈی دینے کی منظوری دی تھی۔ فیصلے کے مطابق وفاق اورسندھ حکومت 50،50 فیصد کے تناسب سے سبسڈی دیں گے۔ سندھ کا شیئر 21.6 فیصد بنتا ہے جس کی سبسڈی پر 5.6 بلین روپے خرچ ہوگا۔

وفاقی حکومت 1.65 بلین روپے اور سندھ حکومت 1.65 بلین کا حصہ ادا کرے گی۔ سندھ کابینہ نے گندم خریداری پیکج کی منظوری دیدی۔سندھ کابینہ نے فی 40 کلو گرام کی خریداری کی قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،سندھ کابینہ کے اراکین نے کہا کہ یہ سبسڈی ایک سے 16 ایکڑ کی اراضی کے آبادگاروں کو دی جائے گی،امید ہے ہماری آبادگار زیادہ گندم اگائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں