متحدہ عرب امارات کا دفاعی سامان کے لئے پاکستانی کمپنی سے اربوں روپے کا معاہدہ

دبئی(آئی ا ین پی ) متحدہ عرب امارات نے دفاعی سامان کے لئے پاکستانی کمپنی سے6ارب 65کروڑ روپے سے زائد کا معاہدہ کرلیا۔ اماراتی وزارت دفاع کی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سارہ حمد الحجری نے کہا ہے کہ پاکستانی کمپنی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن(جی آئی ڈی ایس)کے ساتھ مختلف ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 6ارب65کروڑروپے سے زائد کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی کمپنی سے دفاعی سامان کی خریداری کا معاہدہ دبئی ائیرشو2021میں کیا گیا۔ اماراتی وزارت دفاع کی ترجمان نے مزید کہا کہ نمائش کے چوتھے روز دفاعی سامان کی خریداری کے سات بڑے معاہدے کیے ہیں جن کی مالیت ساڑھے 22 ارب اماراتی درہم ہے۔ ائیر شو میں سب سے بڑا معاہدہ امریکی کمپنی ایلینٹ ٹیک سسٹم آپریشنز کے ساتھ ایئرفورس اور فضائی دفاعی نظام کے لیے ایمونیشن کی خریداری کا کیا گیا جس کی مالیت 17 کروڑ 58 لاکھ اماراتی درہم ہے۔ اس کے علاوہ امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن گلوبل انک کے ساتھ ائیر فورس اور ائیر ڈیفنس کمانڈ سسٹمز کے لیے تکنیکی معاونت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری کا بھی معاہدہ کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close