2025میں بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئیگی یا نہیں؟ بھارتی وزیرِ کھیل نے اعلان کر دیا

نئی دہلی(پی این آئی )بھارت کے وزیر برائے کھیل اور امور نوجوانان انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ جب وقت آئے گا تب بھارتی حکومت اور وزارتِ داخلہ ایونٹ میں ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کریں گے۔ بھارتی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی چیمپئن شپ کے دوران تمام عوامل کو دیکھا جائے گا۔

دوسری جانب رمیز راجا پرامید ہیں کہ ایونٹ سے متعلق کوئی منفی چیز سامنے نہیں آئے گی اور نہ ہی کوئی ٹیم ایونٹ سے خود کو باہر نکالے گی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کے اعلان کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close