اسلام آباد ( پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پیپلز پارٹی آ زادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر مل جل کر آواز بلند کریں گے نہ صرف آزادکشمیر بلکہ عالمی سطح پر بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے باہمی کوششیں کریں گے۔
اسی طرح آزادی کے بیس کیمپ سے ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کی آواز انٹرنیشنل کمیونٹی تک پہنچانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھیں گے اور بھارت اور مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پیپلز پارٹی آ زادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ اس موقع پر صدر پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدرآزاد کشمیر کا عہدہ سنبھالنے اور امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے کامیاب دورے پر انہیں مبارکباد دی اور ان کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا اور آزادکشمیر کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنانے کے لئے بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں