سکھر(آئی این پی)گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سکھرمیں شہری کا ساتھیوں سمیت انوکھا احتجاج،سر پر چولہا اٹھالیا،گلے میں توا اور ہاتھوں میں اگربتیاں اٹھا کر شہر کی سڑکوں پر مارچ،عمران خان اقتدارچھوڑ دیں،شہری کی وزیر اعظم سے اپیل۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک میں گیس کا بحران شدید ہونے پر گیس لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت دن میں تین بار گیس فراہم کرنے کے اعلان پر سکھر کے شہری اشفاق احمد نے ساتھیوں سمیت انوکھا احتجاج کردیا
شہری نے اپنے سر پر گیس کا چولہا،گلے میں توا اور ہاتھوں میں توا اٹھا رکھا تھا شہری نے اس حالت میں شہرکی مختلف سڑکوں پر گشت کیا شہری کو یہ احتجاج کرتے دیکھ کر بچے بھی اس کے پیچھے پیچھے گھومتے رہے شہری اشفاق احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے عوام کی پریشانیاں بڑھا کر اسے ذہنی مریض بنادیاہے اور جس طرح کسی مریض کو چوبیس گھنٹے میں تین وقت کی دوائی دی جاتی ہے اب حکومت اسی طرح عوام کو تہن وقت گیس فراہم کرنے کی باتیں کررہی ہے
شہری نے عمران خان سے اپیل کی کہ اگر ان سے حکومت نہیں چل رہی ہے اور وہ عوامی مسائل حل نہیں کرپارہے۔ہیں تو خدا کے واسطے اقتدار چھوڑ دیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں