اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔سیریز کے میچز چٹاگانگ میں 26 سے 30 نومبر اور ڈھاکہ میں چار سے آٹھ دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔اوپنر امام الحق، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام اور آف سپنر بلال آصف اعلان کردہ 20 رکنی سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان تین کھلاڑیوں کو حارث رؤف، عمران بٹ، شاہنواز دھانی اور یاسر شاہ کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر امام الحق کو دوبارہ قومی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔انہوں نے چار میچز کی پانچ اننگز میں 488 رنز بنائے ہیں، جس میں ایک ناقابل شکست ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔ امام الحق نے اپنا گیارہواں اور آخری ٹیسٹ نومبر/دسمبر 2019 میں ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔اُدھر بلال آصف کو یاسر شاہ کی جگہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یاسر شاہ انگوٹھے کی انجری کا شکار ہیں۔ انہیں نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران انگوٹھے پر گیند لگ گیا تھا۔ آف سپنر نے پانچ ٹیسٹ میچز میں 16 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ دورہ ویسٹ انڈیز سے محروم رہنے والے کامران غلام دوبارہ قومی سکواڈ میں واپس آگئے ہیں۔ وہ 2020-21 کے سیزن میں قائد اعظم ٹرافی کے ریکارڈ 1,249 رنز بنانے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل تھے۔
وہ اس وقت ٹیم کے ساتھ سری لنکا میں ہیں جہاں انہوں نے بارش سے متاثرہ دو میچز کی دو اننگز میں 58 ناٹ آؤٹ اور 45 رنز بنائے۔چیف سلیکٹر کرکٹ ٹیم محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ‘ہم نے ٹیم انتظامیہ سے مشاورت اور حریف ٹیم کے ممکنہ سکواڈ اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئےاس سکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’چونکہ ہمارے پاس پہلے ہی چار فرنٹ لائن فاسٹ بولرز ہیں، لہٰذا ہم نے حارث رؤف اور شاہنواز دہانی کو ٹی 20 سیریز کے بعد پاکستان واپس بلالیا ہے تاکہ وہ قائد اعظم ٹرافی کھیلیں اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کی تیاری کر سکیں۔ ان فارم امام الحق نے عمران بٹ کی جگہ لی ہے، جنہوں نے 10 ٹیسٹ اننگز میں 17.8 کی اوسط سےرنز بنائے تھے۔‘قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر امام الحق کو دوبارہ قومی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔انہوں نے چار میچز کی پانچ اننگز میں 488 رنز بنائے ہیں، جس میں ایک ناقابل شکست ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔
امام الحق نے اپنا گیارہواں اور آخری ٹیسٹ نومبر/دسمبر 2019 میں ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔اُدھر بلال آصف کو یاسر شاہ کی جگہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یاسر شاہ انگوٹھے کی انجری کا شکار ہیں۔ انہیں نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران انگوٹھے پر گیند لگ گیا تھا۔ آف سپنر نے پانچ ٹیسٹ میچز میں 16 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ دورہ ویسٹ انڈیز سے محروم رہنے والے کامران غلام دوبارہ قومی سکواڈ میں واپس آگئے ہیں۔ وہ 2020-21 کے سیزن میں قائد اعظم ٹرافی کے ریکارڈ 1,249 رنز بنانے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل تھے۔ وہ اس وقت ٹیم کے ساتھ سری لنکا میں ہیں جہاں انہوں نے بارش سے متاثرہ دو میچز کی دو اننگز میں 58 ناٹ آؤٹ اور 45 رنز بنائے۔چیف سلیکٹر کرکٹ ٹیم محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ‘ہم نے ٹیم انتظامیہ سے مشاورت اور حریف ٹیم کے ممکنہ سکواڈ اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئےاس سکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔
‘انہوں نے کہا کہ ’چونکہ ہمارے پاس پہلے ہی چار فرنٹ لائن فاسٹ بولرز ہیں، لہٰذا ہم نے حارث رؤف اور شاہنواز دہانی کو ٹی 20 سیریز کے بعد پاکستان واپس بلالیا ہے تاکہ وہ قائد اعظم ٹرافی کھیلیں اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کی تیاری کر سکیں۔ ان فارم امام الحق نے عمران بٹ کی جگہ لی ہے، جنہوں نے 10 ٹیسٹ اننگز میں 17.8 کی اوسط سےرنز بنائے تھے۔‘دورہ بنگلہ دیش کے ٹیسٹ سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور زاہد محمود شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں