محمد رضوان ٹیم سے آئوٹ، ان کی جگہ کس کو کھلایا جائیگا؟ شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

ڈھاکہ (پی این آئی) بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم مینجمنٹ ریزرو کھلاڑیوں کو موقع دینے پر غور کررہی ہے۔سیمی فائنل سے قبل 2 دن آئی سی یو میں رہنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آرام دے کر سابق کپتان سرفراز احمد کو کھلانے کی تجویز ہے۔ محمد نواز، شاہنواز دہانی، محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر اور خوشدل شاہ کو کھلایا جاسکتا ہے۔

پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 6 میچز میں ایک ہی کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترا تھا تاہم بنگلہ دیش میں سلو پچز کی وجہ سے پاکستان دو لیگ سپنرز شاداب خان اور عثمان قادر کو کھلانے پر بھی غور کرے گا ، دورے سے دستبرداری اختیار کرنے والے سینئر آل رائونڈر محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کھیلیں گے۔آئوٹ آف فارم فاسٹ بائولر حسن علی کو آرام دیا جائے گا ۔تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 19نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ادھر میزبان ٹیم کے شکیب الحسن اور تمیم اقبال ان فٹ ہیں جس کے باعث میزبان ٹیم میں کچھ نئے چہروں کو آزمایا جائے گا۔ وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔ ٹی 20 میں محمود اللہ کپتان برقرار رہیں گے، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مومن الحق میزبان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close