دبئی (پی این آئی) آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح حاصل کی ہے۔ نیوزی لینڈ کی طرح اب بھی بہت سی ایسی ٹیمیں ہیں جن کا سنہ 2007 سے شروع ہونے والے اس عالمی مقابلے میں چیمپین بننے کا خواب پورا نہیں ہوسکا۔تاحال ورلڈ چیمپین نہ بننے والی ٹیموں میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور افغانستان سمیت چھوٹی ٹیمیں شامل ہیں۔
مجموعی طور پر چھ ٹیمیں اب تک ٹی ٹوئنٹی کی حکمرانی کا تاج اپنے سر سجا چکی ہیں جن میں انڈیا، پاکستان، انگلینڈ ، سری لنکا اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز دنیا کی واحد ٹیم ہے جس نے دو بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت رکھا ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا ہے۔کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے173 رنز کا ہدف دیا تھا جو کینگروز نے 19 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے کرکٹ کی حکمرانی کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں