ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل، میچ سے عین قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بڑی تبدیلی، آسٹریلوی کھلاڑیوں کے پسینے چھوٹ گئے

دبئی (پی این آئی)نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ آج شام سات بجے کھیلا جائے گا جس کیلئے دونوں ٹیموں نے تیاری مکمل کرلی ہے اور میدان میں ٹکرانے کو تیار ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں زخمی ہونے والے ڈیوڈ کونے کی جگہ فائنل میچ میں ٹم سیفرٹ کو شامل کر لیا گیاہے ۔

یاد ہے کہ سیمی فائنل میں جب ڈیوڈکونوے آوٹ ہوئے تو انہوں نے دکھ کا اظہار کرنے کیلئے اپنے بلے پر مکا مارا جس پر انہیں ہاتھ میں تکلیف محسوس ہوئی ، جب ہاتھ کا ایکسرے کیا گیا تو فریکچر کا انکشاف ہوا جس کے باعث وہ آسٹریلیا کے خلاف فائنل سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ ٹم سیفرٹ نے لی ہے ۔تاہم ورلڈ کپ کے فوری بعد نیوزی لینڈ نے بھارت کا دورہ کرنا ہے اور وہاں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کیلئے ڈیرل مچل کو ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا گیاہے ۔کیوی کوچ کا کونوے کی انجری پر کہناتھا کہ یہ میدان پر ایک بہت ہی معصوم سا رد عمل تھا ، یقینا انجری میں بدقسمتی کا عنصر موجود ہے ۔واضح رہے کہ بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 نومبر کو کان پور میں ہو گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں