اسلام آباد(این این آئی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج آن ائیر کرنے پرپابندی عائد کر دی۔نور مقدم قتل کیس سے متعلق ایک سی سی ٹی وی فوٹیج گزشتہ روز منظر عام پر آئی تھی جس میں کیس کے گرفتار مرکزی ملزم ظاہر شاہ کو مقتولہ نور مقدم کو زبردستی اندر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا تاہم اب پیمرا نے نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج آن ائیر
کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پیمرا آرڈیننس کی شق27 کے تحت نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے کی ممانعت ہے، تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی ویڈیو فی الفور آف ائیر کر دیں۔پیمرا کے نوٹس میں کہا گیا کہ نور مقدم قتل کیس کی ویڈیو آن ائیر کرنے پر ٹی وی چینلز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں