تفتیش میں اہم پیش رفت، مقتول ناظم جوکھیو کے کپڑے جام ہاؤس کے گھر کے قریب ویران کنویں سے مل گئے

کراچی (پی این آئی) تفتیشی حکام کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور تفتیشی ٹیم نے جیو نیوز کی ٹیم کی موجودگی میں کنویں سے مقتول کے کپڑے اور موبائل فون نکال لیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مقتول ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کا موبائل فون اور کپڑے جام ہاؤس کے قریب کنویں سے مل گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کیس میں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے کنویں میں پھینک کر کنویں میں آگ لگائی تھی۔ تفتیشی حکام کاکہنا ہے کہ نے ملزمان کی نشاندہی پر تفتیشی ٹیم کنویں پرپہنچی اور دونوں چیزیں برآمد کیں، حکام کا مزید بتانا ہے کہ موبائل فون کافی حد تک جل چکا ہے۔اس حوالے سے تفتیشی حکام کے مطابق مقتول کے برآمد کیے گئے کپڑے اور موبائل فارنزک کے لئے پنجاب فارنزک لیبارٹری بھیجے جائیں گے ، لیباریٹری رپورٹ آنے پر تفتیش میں مزید پیش رفت ہوگی۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے مقتول کا موبائل میمن گوٹھ میں کئی سال سے خشک 50 سے60 فٹ گہرے کنویں میں پھینکا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close