امریکی کرنسی نے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ ڈالے، ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی) سعودی عرب کی جانب سے دیے جانے والے 4.2 ارب ڈالر کے معاشی پیکج کے اثرات کم ہونا شروع ہوگئے۔ امریکی ڈالر واپس اس سطح سے بھی اوپر پہنچ گیا جہاں گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں سعودی عرب کے پیکج کے اعلان سے پہلے تھا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز یعنی کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کی قیمت 175 روپے 73 پیسے پر بند ہوئی۔

کاروبار کے دوران ایک وقت میں ڈالر کی قیمت 176 روپے پر بھی گئی تاہم یہ واپس نیچے آگئی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ۔ اس موقع پر سعودی حکومت نے پاکستان کو 4.2 ارب ڈالر کا معاشی پیکج دیا تھا۔ یہ پیکج ملنے کے بعد پاکستان میں فوری طور پر ڈالر کی قیمت دو روپے 47 پیسے کم ہوئی اور کم ہوتی ہوتی 175 سے 171 روپے تک پہنچ گئی۔ اب ڈالر کی قیمت اس سطح سے بھی اوپر چلی گئی ہے جس پر سعودی قرضہ ملنے سے پہلے تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close