نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دیتے ہی انوکھا اعزاز حاصل کر لیا

دبئی(پی این آئی)نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دیتے ہی انوکھا اعزاز حاصل کر لیا۔۔۔ نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔واضح رہے کہ اسوقت ساتواں ٹی 20 ورلڈکپ کھیلا جارہا ہے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی دفعہ فائنل میں پہنچی ہے۔

نیوزی لینڈ نے آخری چار ورلڈکپ ٹورنامنٹس کے دوران تین بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے مگر وہ اب تک کوئی ورلڈکپ نہ جیت سکا ہے۔ 2015 کے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کو آسڑیلیا جبکہ 2019 میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close