گھر گھر جا کر ووٹوں کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا

حافظ آباد(آئی این پی)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حافظ آباد تنویر احمد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر گھر گھر جا کر ووٹوں کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے خصوصی ٹیمیں اور دیگر عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ ٹیمیں گھر گھر جا کر ووٹوں کی تصدیق کر رہی ہیں

اس لیے عوام کو چاہیے کہ جو ٹیمیں انکے پاس آئیں ان سے تعاون کرتے ہوئے اپنے ووٹوں کی تصدیق اور ووٹر لسٹوں میں اگر کوئی غلطی ہو تو اسے لازمی درست کروا لیں انکا مزید کہنا تھا کہ رائے دہندگان اپنے ووٹ کا اندراج اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے کے مطابق بھی کروا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا معلومات کے لیے الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں