چھوٹے بڑے شہروں میں طوفانی مہنگائی نے غریب طبقے کی چیخیں نکال دیں

حمید آباد (آئی این پی) صحبت پور ضلع کے چھوٹے بڑے شہروں میں طوفانی مہنگائی کے باعث غریب طبقہ کی چیخیں نکال دی،مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، عوامی حلقوں نے حکام با لا سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع صحبت پور کے چھوٹے بڑے شہروں حیردین،مانجھی پور، پہنور سہنڑی،حمید آیاد، بھنڈ شریف، فرید آباد، جیانی ڈپ و دیگر شہروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ دوکاندار حضرات عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں

مگر انتظامیہ کی جانب سے کوئی پرائس کنٹرول کا نام و نشان ہی نہیں ہے دوکاندار حضرات جس طرح ایشا کی فروخت کرے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا اگر تبدیلی سرکار مزید چھ ماہ اقتدار میں رہا تو پٹرول فی لیٹر 200تک پہنچ پائے گا تبدیلی سرکار نے دعوے تو بہت کیئے مگر انکے تمام دعوے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں اس طوفانی مہنگائی میں غریب طبقہ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں