تلخ کلامی کا معاملہ، نعمان نیاز نے ایک بار پھر شعیب اختر سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

اسلام آباد (پی این آئی)پی ٹی وی سپورٹس کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان نیاز نے کہا کہ وہ گزشتہ 30 برس سے شعیب اختر کو جانتے ہیں، وہ شعیب کو اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ سٹار نہیں بنا تھا، شعیب اختر ان کی آنکھوں کے آگے سٹار بنا ہے تو وہ اسے کیوں پسند نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام میں ان سے غلطی ہوئی ، انہوں نے شعیب اختر کو دکھ پہنچایا، اگر وہ پروگرام دیکھ رہے ہیں تو ان سے ہاتھ جوڑ کر ہزار بار معافی مانگتا ہوں۔شعیب اختر کو جاری ہونے والے 10 کروڑ روپے کے نوٹس پر ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی انتظامیہ نے اپنے طور پر یہ نوٹس جاری کیا ہے ، ان کا مینجمنٹ میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close