سکول جانے والے طلبا اور والدین کیلئے بُری خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد بہترین تعلیم حاصل کرے۔ اچھے تعلیمی ادارے میں داخلے کیلئے والدین اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی بچوں پر لگادیتے ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں بچوں کے اخراجات پورا کرنا والدین کیلئے مشکل ہوگیا۔ والدین پہلے بچوں کی سکول فیسوں سے پریشان تو تھے ہی لیکن اب اس مہنگائی نے بچوں کے سکول بیگز کو بھی پہنچ سے دور کردیا ہے۔

کپڑا مہنگا ہونے سے سکول بیگز کی قیمتیں بھی ڈبل ہوگئی ہیں۔ پانچ سو روپے والا بیگ ایک ہزار روپے پر ہوچکا ہے۔دوکانداروں کا کہنا ہے کہ سکول بیگز مہنگے ہونے کی وجہ کپڑا اور زیپ کا مہنگا ہونا ہے، حکومت ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی لائے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،عوام بچوں کی فیسیں بھریں یا کتابوں کا خرچ پورا کرے۔مہنگائی نے تعلیم کے شعبہ کو بھی نہیں چھوڑا ، بچوں کے سکول بیگز اور اسٹیشنری کا سامان مہنگا ہونے پر جہاں والدین پریشان ہیں وہیں انھوں نے حکومت کو اس مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں