لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارایڈہاک ڈاکٹروں کیلئے مسیحا بن گئے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ایڈہاک ڈاکٹروں کو ملازمتوں میں بڑا ریلیف مل گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں ایک برس کیلئے توسیع کی منظوری دے دی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اس اقدام سے 4ہزار سے زائد ایڈہاک ڈاکٹرز کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا-
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ایڈہاک ڈاکٹروں کو تنخواہوں کی ادائیگی بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایڈ ہاک ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کودور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں -انہوں نے کہاکہ ایڈہاک ڈاکٹروں کی ری اپوائنٹمنٹ او ردیگر ایشوز کو فوری حل کیا جائے گا اورایڈہاک ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں –
ایڈہاک ڈاکٹروں کوآئندہ ری اپوائنٹمنٹ کے حوالے سے مسائل کاسامنانہیں کرناپڑے گا-انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرزکے مسائل کا پورا احساس ہے-تحریک انصاف کی حکومت آئندہ بھی ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں