پاکستان کا سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

ابو ظہبی(پی این آئی )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 41ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ ہم اچھا سکور بنائے اور مخالف ٹیم پر دباؤ ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ،ہمارے لوگ ہمیں سپورٹ کر رہے ہیں جس سے ہمیں خوش ملی ہے ۔

سکاٹ لینڈ کے کپتان کیل کوٹزر نے کہا کہ ہم اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے ۔گروپ ٹو میں پاکستان نے اب تک اپنے تمام چاروں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سکاٹ لینڈ نے بھی اب تک چار میچز کھیلیں ہیں اور انہیں تمام میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close