ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی اہلیہ طوبیٰ عامر کی رونے کی ویڈیو شیئر کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)معروف مذہبی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی اہلیہ طوبی عامر کی رونے کی ویڈیو شیئر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی اہلیہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہوں نے طوبی سے پوچھا کہ بلی کے بارے میںتاثر کیا ہے اس کے جواب میں انہوں نے کہامیری بلی کھو گئی ، ڈاکٹر عامر نے انہیں دلاسے دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے بلی ڈھونڈ لی ہے میں اچھا ہوں ناجس کا طوبی نے ہاں میں جواب دیا پھر عامر لیاقت نے پوچھا میں

کیوں اچھا ہوں ؟ اس کے جواب میں طوبی عامر کا کہنا تھا کہ کیونکہ آپ نے میری بلی ڈھونڈی ہے پھر ساتھ انہوںنے روتے ہوئے کہا کہ بلی دکھائیں نا پھر ڈاکٹر عامر لیاقت نے کیمرہ بلی کی طرف موڑ دیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے ساتھ طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ کے اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام ہٹاکر والد کا نام دوبارہ لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے

لگیں تھیں۔دیکھتے ہیدیکھتے عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ کی طلاق کی خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ جب یہ افواہیں حد سے زیادہ بڑھ گئیں تو عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر طوبیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میںسیدہ طوبیٰ، عامر لیاقت کے ساتھ ان ہی کے گھر میں موجود ہیں اور اپنی کھوئی ہوئی بلی ڈھونڈنے پر رو روکر عامر لیاقت کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔عامر لیاقت نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنی اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ”یہ اب بھی میری بیوی ہے

”۔ عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے سوشل میڈیا پران کا نام ہٹاکر دوبارہ اپنے والد کا نام لگانے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کیوں شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ لگا والد کا نام ہٹاکر اپنے شوہر کانام لگا لیتی ہیں۔میں خوش ہوں کہ طوبیٰ نے میرے نظریے کو اپنایا اور میرے ہی کہنے پر اپنے نام کے ساتھ دوبارہ اپنے والد کا نام لگالیا۔اس کیساتھ ہی عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے آنیوالے پروجیکٹ کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ ان کے دوست بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کے ساتھ کام کررہی ہیں اور وہ ان دونوں کیلئے بہت خوش ہیں اور دونوں کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں