3 ارب کا نقصان، پی آئی اے میں ایک اور بڑی گرفتاری

کراچی(آئی این پی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیاروں میں انٹرٹینمنٹ منصوبے میں کرپشن کے الزام پر ایک اور بڑی گرفتاری سامنے آئی ہے۔پی آئی اے کے طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے معاملہ میں کرپشن پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے منیجر ایجنسی افیئرز کو گرفتار کیا ہے۔حکام کے مطابق غیرقانونی اقدام کے نام پر سرکاری خزانے کو3 ارب کانقصان پہنچایا گیا، کیس میں پہلے ہی 2ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔

ایف آئی اے کارپورٹ کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے منیجرایجنسی افیئرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے مزید کیسزکی تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پی آئی اے کا 10 سال کا آڈٹ کیا گیا جس میں کرپشن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں