برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد معروف قانون داں،کیو سی بیرسٹر صبغت اللہ قادری لندن میں انتقال کر گئے

کراچی(آئی این پی)برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد معروف قانون داں،کیو سی بیرسٹر صبغت اللہ قادری لندن میں انتقال کر گئے،مرحوم کینسر کے باعث کافی عرصے سے علیل تھے اور ان کی کیمو تھراپی کی جارہی تھی،مرحوم کو اس سے قبل فالج کا اٹیک بھی ہوا تھا،تاہم وہ چل پھر رہے تھے،مرحوم صبغت اللہ قادری برطانیہ میں مقیم ایشیائی باشندوں اور خاص کر پاکستانیوں کو ان کے حقوق دلانے کے لئے بڑے سرگرم رہتے تھے اور کسی کو بھی برطانیہ میں قانونی مدد رکارہوتی تو ان کی بھرپور مدد کرتے تھے،

پاکستان سے برطانیہ جانے والے بہت سے سیاستداں،بیورو کریٹس اور علیٰ شخصیت ان کے مہمان ہوتے تھے،مرحوم صبغت اللہ قادری نے طویل عمر پائی اور ان کی 80 اور 90 سال کے درمیان تھی،دریں اثناء صبغت اللہ قادری کے انتقال پرفرنٹ آف لیاری کے کنوئینر حبیب جان بلوچ،پیپلزپارٹی کے رہنماء سید مسرور احسن اور سید ضمیر حیدر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم بہت بڑی شخصیت تھے،انہوں نے ہمیشہ نچلے طبقے کے حقوق کے لئے جدوجہد کی اور سچ بات کہنے میں کوئی ہچکچھاہٹ محسوس نہیں کرتے تھے،

انہوں نے دعا کی کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں