کوئٹہ(آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پر زور دیا ہے کہ ڈاکٹرز صوبے اور غریب عوام کے وسیع تر مفاد میں اپنا احتجاج موخر کردیں انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ڈاکٹروں کو درپیش مسائل اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے دیگر جائیز مطا لبات ترجیحی بنیادوں پر حل کر ینگے جبکہ اسپتالوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے ماکرات کے لیئے تین رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔وزاعلیٰ نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے واپسی پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے وہ خود بھی ملاقات کرینگے وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ڈاکٹروں کے مسائل اور مطالبات سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں