پاکستان سے شکست سے دلبرداشتہ ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا

دبئی(پی این آئی) افغانستان کے مڈل آرڈر بلے باز اور سابق کپتان اصغر افغا ن نے کہا کہ پاکستان سے شکست بہت دلبرداشتہ تھی جس کے باعث ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اصغر افغان کا کہنا تھا کہ میں اپنے جذبات کو بیان نہیں کرسکتا مگر پاکستان سے ہار کر بہت دکھ ہوااور اسی وجہ سے میں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

اصغر افغان نے گزشتہ روز اپن ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا وہ آج نمیبیا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔اصغر افغان کا شمار افغانستان کے سنیئر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close