چینی کی قیمت میں30 روپے کا اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )صوبائی دارلحکومت پشاور کی مارکیٹ میں چینی کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث شوگر ملوں کے پاس اسٹاک کی کمی کی وجہ سے بحران کا خدشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فی کلو چینی کی قیمت میں 30روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ ڈیلرز کے مطابق 50کلو کی بوری کی قیمت 5000 سے 6050 روپے تک پہنچ گئی ہے۔نجی ٹی ہم نیوزسے بات کرتے ہوئے دکانداروں کا کہنا تھا کہ 15 دن قبل چینی کی قیمت100 روپے فی کلو تھی اور آج 130 تک

پہنچ گئی ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گودام میں چینی کا اسٹاک کم ہے، گنے کی کرشنگ شروع ہونے کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں چینی کی قیمت پہلی بار 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ملک میں چینی کی قیمت تقریباً 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شہری سرکاری ریٹیل قیمت سے 30 روپے 25 پیسے کلو تک مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ریٹیل قیمت 89.75 اور چینی 120 روپے

فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔ ملک میں چینی 90 سے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی ۔ مہنگائی کی شرح میں اضافے کا تسلسل جاری گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی، کم آمدنی والوں کیلئے مہنگائی 15.01 فیصد تک ہوگئی، ایک ہفتے میں 25 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 4 اشیاکی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 10 روپے 71 پیسے مہنگے ہوئے، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے مہنگا ،قیمت 2411.77 روپے ہوگئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا، چینی کی فی کلو قیمت 104 روپے 52 پیسے ہوگئی، انڈے فی درجن 5 روپے 28 پیسے مہنگے ہوئے، ایک درجن انڈے کی قیمت 175 روپے 78 پیسے ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 5 لیٹر

برانڈڈ کوکنگ آئل میں 19 روپے 30 پیسے کا اضافہ ہوا، 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت 1800 روپے سے تجاوز کرگئی، ڈھائی کلو برانڈڈ گھی کی قیمت میں بھی 7 روپے 4 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق باسمتی چاول 67 پیسے فی کلو،مٹن 6 روپے 48 پیسے فی کلو مہنگاہوا،بیف کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے فی کلو اضافہ ہوا،دال مسور،دال چنا، آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں کمی ہوئی۔حالیہ ہفتے چار اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، پیاز2 روپے 74 پیسے فی کلو، کیلے 2 روپے 31 پیسے فی درجن سستے ہوئے ،دال مونگ ایک روپے 30 پیسے فی کلو، لہسن ایک روپے 9 پیسے سستا ہوا جبکہ حالیہ ہفتے بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close