قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کو مستقل ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ کے لیے غیر ملکی کوچ کو لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ غیر ملکی ہوگا اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ غیر ملکی کوچ کی تلاش کا معاملہ خود دیکھ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری کرسٹن شارٹ لسٹ میں سرفہرست ہیں جب کہ سابق آسٹریلوی بیٹسمین سائمن کیٹچ کا نام بھی ہیڈ کوچ کے لیے زیر غور ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کو انگلینڈ کے سابق کوچ پیٹر موریس کے نام میں بھی دلچسپی ہے اور پیٹر موریس کا پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close