کل 7ہزار جبکہ آج سونا کتنے ہزار روپے مزید سستا ہو گیا؟ خریداروں کی جان میں جان آگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 1802 ڈالر فی اونس ہوگئی ہےلیکن اس کے باوجود پاکستان میں سونا سستا ہوا ہے۔

پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قدر تین ہزار 550 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا تین ہزار 43 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ تین ہزار 438 روپے کا ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں سات ہزار 800 روپے کی کمی آئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں