پاکستانی بلے بازوں کو بھارتی ہدف حاصل کرنے کیلئے کس کام سے گریز کرنا ہو گا؟ جاوید میانداد کا مفید مشورہ

کراچی(پی این آئی)پاکستانی بلے بازوں کو بھارتی ہدف حاصل کرنے کیلئے کس کام سے گریز کرنا ہو گا؟ جاوید میانداد کا مفید مشورہ… سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت کے مقابلے میں ہدف حاصل کرنے کے لئے پاکستانی بلے بازوں کو انتہائی محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ایوریج کو مد نظر رکھنا اور وکٹ پر رکنا ہو گا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ میچ کی دوسری اننگز میں گیند کی رفتار سلو ہو گی اور گیند بلے پر آئے گی ،پاکستانی بیٹرز کو بڑے صبر کے ساتھ ہدف کے تعاقب میں چلنا ہو گا۔

جلد بازی پاکستان کے لئے نقصان دہ ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بلے بازوں کو ہدف کی ایوریج سے اوپر جانا ہو گا ،اگر سات رنز کی ایوریج ہے تو بلے بازوں کو ہر صورت سات رنز فی اوور بنانا ہوں گے اور وکٹیں بھی سنبھالنا ہو ں گی تاہم سپر اوورز کی ہر گیند پر ہٹیں مارنے سے گریز کرنا ہو گا ۔یاد رہے کہ آئی سی سی کے سب سے بڑے معرکے میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 151 رنز بنائے ہیں ،152رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں