واشنگٹن(پی این آئی) چین کے حملے کی صورت میں امریکہ نے تائیوان کے تحفظ کے عزم کا اظہا رکر دیا۔ العریبیہ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ تائیوان کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور چین کی طرف سے حملے کی صورت میں ہر ممکن تائیوان کا دفاع کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”چین کی طرف سے تائیوان پر بڑھتے ہوئے فوجی اور سیاسی دباؤ پر ہماری گہری نظر ہے اور ہم حملے کی صورت میں تائیوان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
صدر جوبائیڈن نے سی این این کے زیراہتمام منعقدہ ایک ٹاؤن ہال تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”تائیوان کی طرف سے شکایت کی گئی ہے کہ چین اس پر فوجی و سیاسی دباؤ ڈال کر اس کی خودمختاری ختم کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ اپنے قوانین کے تحت تائیوان کو اپنے دفاع کے لیے ذرائع فراہم کرنے کا پابند تو ہے۔ تاہم امریکہ اس حوالے سے طویل عرصے سے ایک مبہم تژویراتی پالیسی پر عمل پیرا ہے کہ آیا وہ چینی حملے کی صورت میں فوجی مداخلت کرے گا یا نہیں۔ ہم چین کے ساتھ سرد جنگ کے قائل نہیں ہیں۔ ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ چین یہ بات سمجھ لے کہ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی ہم اپنے خیالات تبدیل کرنے والے ہیں۔ ہم تائیوان کا ہر ممکن دفاع کریں گے۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں